تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام عظمت صحابہ واہل بیت مارچ( کل )ہوگا۔ترجمان

اتوار 29 جون 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام عظمت صحابہ واہل بیت مارچ کل پیر کوصبح10بجے ہوگا۔مارچ کی قیادت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب حسین نعیمی، علامہ عبدالمصطفی ہزاروی،پیررضائے مصطفی کرینگے۔مارچ کاآغاز صبح 10بجے لاہور پریس کلب سے ہوگا۔مارچ ڈیوس روڈ سے گزرتے ہوئے کلب چوک جاکرکے اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

تحفظ ناموس رسالت محاذ کے سیکرٹری جنرل مولانا محمدعلی نقشبندی کے مطابق مارچ میں علامہ طاہر شہزاد سیالوی،علامہ عبداللہ ثاقب ،پیر محمدارشد نعیمی ،ڈاکٹرحسیب قادری،پیر محمداصغرنورانی،علامہ ذوالفقار ہاشمی، علامہ اعظم علی نعیمی،قاضی عبدالغفار،پیر محمدحفیظ اظہر،علامہ ممتاز ربانی،مفتی نعیم جاویدنوری اورمفتی انوار طارق سمیت دیگر مذہبی رہنما شریک ہوں گے ،دارالعلوم جامعہ نعیمیہ،جامعہ نظامیہ،حنفیہ غوثیہ،جامعہ کریمہ سدیدیہ،جامعہ رسولیہ شیرازیہ،جامعہ فخرالعلوم،جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام،المرکز ی الاسلامی سمیت دیگر مدارس کے اساتذہ ،طلبہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔مارچ کے اختتام پر محرم الحرام کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :