نٹ شیل گروپ کی گورنرخیبرپختونخوا کے اعزاز میں تقریب ، سابق ایئرچیف سہیل امان سمیت دیگرممتازشخصیات کی شرکت

منگل 7 اکتوبر 2025 21:00

نٹ شیل گروپ کی گورنرخیبرپختونخوا کے اعزاز میں تقریب ، سابق ایئرچیف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) نٹ شیل گروپ کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان(چیف آف ایئر اسٹاف 2015 تا 2018)، عالمی صدر اے سی سی اے ایلہ مجید، چیف ایگزیکٹو اٹک ریفائنری لمیٹڈ عادل خٹک، چیئرمین سینیٹ کے خصوصی منصوبہ جات و سرمایہ کاری کے مشیر ردا قاضی، ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن میجر جنرل اسد نواز خان، معروف بزنس مین عمر شاد، چیف پبلک افیئرز آفیسر نٹ شیل گروپ میجر جنرل شہزاد نعیم خان، اور چیف پبلک انگیجمنٹ آفیسر فریرہ مظہر بھی موجود تھیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور شرکا نے ملکی معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ، دفاعی برآمدات، اور صوبائی ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نٹ شیل گروپ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری محمد اظفر احسن نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی صوبائی و قومی ترقی میں کاوشوں کو سراہا۔