وزیراطلاعات مبینہ ویڈیو کیس میں ملزم ضمانت سماعت، رپورٹ طلب

منگل 7 اکتوبر 2025 22:10

وزیراطلاعات مبینہ ویڈیو کیس میں ملزم ضمانت سماعت، رپورٹ طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی مبینہ نامناسب ویڈیو کیس میں ملزم محمد شفیق کی درخواستِ ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملزم کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے اور اسی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ ''ٹرائل کورٹ سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لیتے ہیں۔'' عدالت نے ٹرائل سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جس کے موصول ہونے کے بعد سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کیا جائے گا۔