Live Updates

مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،کامران خان ٹیسوری

منگل 7 اکتوبر 2025 20:50

مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،کامران خان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی عوام اس مشکل وقت میں گلگت بلتستان کے بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں وفاقی ترقیاتی منصوبے، سیاحت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی جب کہ سیاحت جیسے شعبے میں پیش رفت سے معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے گلگت بلتستان میں شدید تباہی ہوئی ہے، متعدد علاقے بری طرح متاثر ہیں اور سینکڑوں مکانات زیرِ آب آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی نقصانات کے ازالے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی معاونت سے نہ صرف بحالی کے کاموں میں مدد ملی ہے بلکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو بھی فروغ مل رہا ہے جو مقامی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات