اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز کے اہم میچ میں چائنیز تائی پے نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دے دی

اتوار 29 جون 2025 23:50

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز کے اہم میچ میں چائنیز تائی پے نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز سے ہی چائنیز تائی پے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف میں تین گول اسکور کر کے برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں بھی چائنیز تائی پے کی خواتین ٹیم مکمل طور پر حاوی رہی اور مزید پانچ گول کرتے ہوئے اپنی فتح کو یقینی بنایا۔

پاکستان ویمنز ٹیم میچ کے دوران دفاع میں کمزور اور حملوں میں غیر مؤثر نظر آئی جس کے باعث وہ کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ چائنیز تائی پے کی ٹیم نے نہ صرف شاندار کھیل پیش کیا بلکہ دفاعی طور پر بھی پاکستان کو کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔ واضح رہے پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ 2 جولائی کو میزبان انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔