فیصل آباد، اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر6خواتین کو اغوا کر لیا

پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی

پیر 30 جون 2025 11:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر6خواتین کو اغوا کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کے لیاقت علی کی اہلیہ (ن)، اقبال کالونی کے رمضان کی جواں سالہ بیٹی(س) کو نامعلوم، نشاط آباد کے علاقہ سٹی ہائوسنگ کے غلام فرید کی بیٹی (آ) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، روشن والا کے علاقہ 243ر ب کے شفیق کی ہمشیرہ(س) کو شہباز وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ104ر ب کے شہزاد کی اہلیہ(ح) کو شہباز وغیرہ اور ماموں کانجن کے علاقہ497گ ب کے عابد کی اہلیہ کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔

متعلقہ عنوان :