پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بہبود آبادی کا عالمی دن 11جولائی کو منایا جائے گا

پیر 30 جون 2025 11:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہبود آبادی کا عالمی دن 11جولائی کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں آبادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس سے خطاب کے دوران ماہرین کم آبادی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے،اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا شدہ مسائل سے آگاہ کرنا ہے آبادی کا یہ عالمی دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے زیر اہتمام 1989 ء سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں منا یا جا رہا ہے۔