چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں عزادری جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا

پیر 30 جون 2025 12:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے مختلف علاقوں میں عزادری جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا،ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویزاختر کے ہمراہ عزادری جلوسوں کے مقررہ روٹس کا پیدل وزٹ کرکے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا مفصل جائزہ لیا اور راستوں میں موجود تمام تجاوزات اور رکاوٹیں فوری ہٹانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاپنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق عزاداروں کو تمام دستیاب سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔\378