آئی اے ای اے سربراہ رافیل گروسی کو دھمکی دینے جانے کی ایرانی تردید

پیر 30 جون 2025 12:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ایران نے کہا ہے کہ اس نے بین الاقوامی جوہری واچ ڈاگ اداری' آئی اے ای ای' کے سربراہ رافیل گورسی اور اس کے دیگر معائنہ کاروں کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک اخبار میں شائع ہونے والے پھانسی کے مطالبے کے بعد بھی پوری طرح محفوظ ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ گروسی ایران میں ایران میں مکمل محفوظ رہیں گے ،یاد رہے ایک ایرانی اخبار کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ گروسی کو جاسوس قرار دے کر پھانسی دے دی جائے۔