ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بیلا روس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے

بدھ 20 اگست 2025 15:44

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بیلا روس کے  دارالحکومت    منسک پہنچ ..
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، صدر الیگزنڈر لوکاشنکو کی دعوت پربیلا روس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے اس دورے میں بیلاروس کے صدر الیگزنڈر لوکاشنکو کے علاوہ بیلاروس کی پارلیمان کے سپیکر ، بیلاروس میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ بیلاروس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط بھی ہوں گے۔