پیوٹن یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ

روس اور یوکرین کے صدور کی ملاقات اگست کے آخر تک ہونے کا امکان ہے،گفتگو

بدھ 20 اگست 2025 15:59

پیوٹن یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے صدور کی ملاقات اگست کے آخر تک ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر طویل گفتگو کی جس میں پیوٹن نے ٹرمپ کو بتایا وہ یوکرینی ہم منصب سے ملنے پر تیار ہیں۔ٹرمپ نے پیوٹن کو زلینسکی اور یورپی رہنمائوں سے بات چیت سے آگاہ کیا۔دونوں صدور کے درمیان بات چیت 40 منٹ تک جاری رہی۔ یوکرین کے علاوہ دیگر امور پر بھی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔