دانشورانہ املاک کے حقوق کا نفاذ، سعودی عرب 13 ویں نمبر پر آگیا

پیر 30 جون 2025 13:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سعودی عرب نے دانشورانہ املاک کے نفاذ کے اشاریے میں 14 درجے کی بہتری کے ساتھ عالمی سطح پر 13ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ورلڈ کمپیٹیٹیونس سنٹر کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کے ورلڈ کمپیٹیٹیونس ایئر بک 2025 کی رپورٹ میں سامنے آئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معلومات کو نیشنل کمپیٹیٹیونس سینٹر متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون سے ٹریک کرتا ہے۔

واضح رہے ورلڈ کمپیٹیٹیونس ایئر بک کی رپورٹ دنیا بھر کی معیشتوں کی مسابقت کا موازنہ کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی حوالہ سمجھی جاتی ہے اور اس میں 300 سے زیادہ ذیلی اشاریے شامل ہیں۔یہ رپورٹ چار اہم محوروں کے ذریعے ممالک کی کارکردگی کی پیمائش کرتی ہے۔ یہ چار محور اقتصادی کارکردگی، حکومتی کارکردگی، کاروباری کارکردگی اور انفراسٹرکچر ہیں۔

متعلقہ عنوان :