خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز اینڈ آئی ٹی کے زیراہتمام ٹیکیسپو2025کا انعقاد

پیر 30 جون 2025 13:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز اینڈ آئی ٹی کے زیراہتمام ٹیکیسپو2025کا انعقاد آج کچہری کیمپس میں کیا جائے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیو مہمان خصوصی ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شعبہ کمپیوٹر سائنسز اینڈ آئی ٹی کےزیراہتمام سالانہ نمائش اختراعی ٹیک پروجیکٹس اور تخلیقی طلباء کے خیالات کی نمائش ہے۔

(جاری ہے)

یہ مستقبل کے رجحانات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اجاگر کرتی ہے، جس کامقصد طالبات کے اختراعی آئیڈیاز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تقریب میں دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزاورماہرین شرکت کریں گے۔اس تقریب کی فوکل پرسن ڈاکٹر خدیجہ کنول( چیئرپرسن شعبہ کمپیوٹرسائنسزاینڈ آئی ٹی) ہیں۔ تقریب میں طالبات اپنےفائنل ائیرکے پراجیکٹس کی نمائش کریں گی ۔یہ نمائش جناح ہال میں صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگی ۔