لاہور سیشن عدالت ،معمولی تلخ کلامی پر قتل، ملزم کو سزائے موت اور جرمانہ

پیر 30 جون 2025 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم علی شان کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج مرزا اورنگزیب نے فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن کے مطابق تھانہ باغبانپورہ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا، جس میں ملزم علی شان نے معمولی بحث پر پستول سے فائر کر کے زوہیب بٹ کو قتل کر دیا تھا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ارم ریاض نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور 15 گواہ پیش کیے گئے۔عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا کا حکم سنایا۔