کینیڈا کا امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے ڈیجیٹل سروسز ٹیکس کو منسوخ کر نے کا اعلان

پیر 30 جون 2025 14:55

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ وسیع تجارتی معاہدے کی تیاری کرتے ہوئے اپنے ڈیجیٹل سروسز ٹیکس (ڈی ایس ٹی)کو منسوخ کر دے گا ۔شنہوا کے مطابق یہ اعلان کینیڈا کے وزیر خزانہ فرینکوئس فیلیپ شیمپین نے گزشتہ روز کیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے بیان میں گزشتہ روز بیان میں کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد 21 جولائی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ جلد ہی ڈیجیٹل سروسز ٹیکس ایکٹ کو منسوخ کرنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔