ساہیوال ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سینٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا، معمولی جرائم میں ملوث 8 قیدی رہا کرنے کا حکم

پیر 30 جون 2025 15:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ابراہیم اصغر نے سینٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 8 اسیران کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

سینیئر سول جج کریمینل ڈویژن ساہیوال محمد عارف خان نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے خواتین وارڈ، جیل ہسپتال، نو عمر وارڈ اور کچن اسیران کا دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر نے معمولی جرائم میں ملوث 8 نفر اسیران کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔\378

متعلقہ عنوان :