پارلیمانی جمہوریت کی بنیادی اقدار،شفافیت، احتساب اور نمائندگی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں، سلیم مانڈی والا

مستقبل میں ہم ایک مضبوط اور زیادہ خوشحال ملک بنا سکتے ہیں، جہاں ہر شہری کی آواز سنی جائے، رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

پیر 30 جون 2025 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) سینیٹرسلیم مانڈی والا نے کہاہے کہ ہم پارلیمانی جمہوریت کی بنیادی اقدار،شفافیت، احتساب اور نمائندگی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بین الاقوامی پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے عالمی دن کے موقع پر اراکینِ پارلیمان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جمہوریت کو فروغ دینے میں پارلیمانی اداروں کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قانون سازی، نگرانی اور نمائندگی کے لیے ہماری پارلیمان کی کوششوں کو سراہتا ہوں، پارلیمان مشکلات سے نمٹنے اور عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رکنِ اسمبلی پارلیمان میں قوم کو فائدہ پہنچانے والی پالیسیوں اور قانون سازی کو تشکیل دینے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اراکینِ پرلیمان کی کوششوں کا مقصد قومی ترقی کو فروغ دینا، سماجی انصاف کو فروغ دینا اور احتساب کو یقینی بنانا ہے، ہم پارلیمانی جمہوریت کی بنیادی اقدار، شفافیت، احتساب اور نمائندگی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مستقبل میں ہم ایک مضبوط اور زیادہ خوشحال ملک بنا سکتے ہیں، جہاں ہر شہری کی آواز سنی جائے۔

متعلقہ عنوان :