ہری پور، محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی پلان جاری

پیر 30 جون 2025 16:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ہری پور پولیس نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا جس کے تحت 1800 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے،ضلع بھر میں یکم محرم الحرام سے لے کر دس محرم تک کل 35 جلوس اور 210 کے قریب مجالس کا انعقاد ہوگا،پولیس نے تمام کیٹگری کے جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے ہیں جبکہ اشتعال انگیز تقاریر،اسلحہ کی نمائش،وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد ہے۔

ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے،محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے دنوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔