سپین میں جون میں گرمی میں شدت کا نیا ریکارڈ قائم

پیر 30 جون 2025 16:40

میڈریڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) سپین میں جون میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ سپین قومی موسمیاتی ایجنسی نے پیر کو کہا کہ جنوبی سپین میں درجہ حرارت ہفتہ کو 46 ڈگری سیلسیئس (115 ڈگری فارن ہائیٹ) تک بڑھ گیا، جو جون کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق پرتگال کی سرحد کے قریب ہیلووا میں پارہ اپنی نئی بلندی پر پہنچ گیاجس نے سابقہ ​​ریکارڈ 45.2 سینٹی گریڈ کو ختم کر دیا جو سیویل میں 1965 میں قائم کیا گیا تھا۔ سپین ان یورپی ممالک میں شامل ہے جو ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جو بدھ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ موسمی حکام نے بتایا کہ گزشتہ تین سال سپین کے لیے ریکارڈ پر گرم ترین رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :