کوہستان لوئر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی آن لائن کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے

پیر 30 جون 2025 17:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان نے سوموار کے روز سوشل میڈیا پر آن لائن کھلی کچہری منعقد کی ،جس کے دوران شہریوں نے بذریعہ کمنٹس اپنی شکایات اور مسائل سے آگاہی دی ،جن کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے براہ راست جواب دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر ضلعی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے زریعے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کرنا ہے،آن لائن کھلی کچہری کے دوران سامنے آنے والی شکایات کے حوالے سے پراگریس ریویو اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ان شکایات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے پوچھا جائے گا۔