سوئی ناردرن گیس کی کارروائی،تین کنکشن منقطع کر دئیے

پیر 30 جون 2025 17:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی ملتان کا گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے مختلف علاقوں میں 72 مشکوک میٹرز کی چیکنگ کی۔گیس کا غیر قانونی استعمال کرنے پر 3 کنکشنز منقطع کر دئیے۔

(جاری ہے)

02 صارفین کے میٹرز کمپریسر استعمال کرنے پر منقطع کئے گئے جبکہ 01 گھریلو میٹر کو کمرشل استعمال کرنے پر منقطع کیا گیا۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی ملتان کے مطابق گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :