مظفر آباد، کوٹلی جیل سے ہم نام ہونے کی وجہ سے رہا قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

پیر 30 جون 2025 17:55

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)کوٹلی جیل سے ہم نام ہونے کی وجہ سے رہا والے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، غفلت کے مرتکب / ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے مطابق کوٹلی جیل میں ایک ہی نام کے دو قیدی تھے جو کہ ایک ہی طرح کے جرم میں سزا کاٹ رہے تھے۔ محکمانہ غلطی کیوجہ سے رہائی پانے والے قیدی کے بجائے دوسرے قیدی کو چھوڑ دیا گیا جس کو پولیس نے دوبارہ گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق واقعہ میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 7 ایام کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ ذمہ داران خلاف تحت ضابطہ کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :