ظ*جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل، مریم نواز انسٹیٹیوٹ رکھ دیا گیا

ًبزدار دور میں شروع منصوبہ نگران حکومت میں کارڈیالوجی سینٹر بنا، اب نیا نام دے دیا گیا

پیر 30 جون 2025 18:05

Wلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کر کے اسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ اب اس ادارے کا نیا نام ’’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز‘‘ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال لاہور کے سامنے موجود اس عمارت کا آغاز چار سال قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں بطور جناح ٹراما سنٹر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں نگران حکومت نے منصوبے کی نوعیت کو تبدیل کرتے ہوئے اسے امراضِ قلب کا جدید طبی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کا نام ''جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی'' رکھا گیا۔اب موجودہ حکومت نے اس طبی مرکز کو وزیراعلیٰ مریم نواز کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ادارے کا نیا نام ''مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز'' رکھ دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ادارے کو عالمی معیار کے مطابق مکمل فعال بنانے کے لیے جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔