uشاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، تین رکنی نقب زن گینگ گرفتار

ًملزمان 36 سے زائد وارداتوں میں ملوث، آلہ نقب زنی، نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل برآمد

پیر 30 جون 2025 18:05

×لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان گھروں میں اہل خانہ کی غیر موجودگی میں نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے اور فرار ہو جاتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 36 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

(جاری ہے)

دورانِ گشت پولیس ٹیم نے مشکوک سرگرمیوں پر تینوں افراد کو حراست میں لیا جن سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ منظم طریقے سے نقب زنی کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے آلہ نقب زنی، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ عبداللہ، اس کے ساتھی وقار اور شان مسیح شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :