ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

پیر 30 جون 2025 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ خواتین کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کے وفدنے ملاقات کے دوران کیا ، خواتین کے وفد نےڈپٹی اسپیکر کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل، تنظیمی امور اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور مکمل انہیں حل کرنے مکمل یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھائیں گی۔ غزالہ گولہ نے کہا کہ خواتین کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، اور میں خود ایک خاتون ہونے کے ناطے ان مشکلات کو بہتر طور پر سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو قیادت کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں، اور ہم اس مشن کو مزید آگے لے کر جا رہے ہیں۔