۷موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ : عابد ملہی اور شفقت علی کی سزائوں کے خلاف دائر اپیل پر سماعت نہ ہو سکی

پیر 30 جون 2025 18:35

،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ میں مجرم عابد ملہی اور شفقت علی کی سزائوں کے خلاف دائر اپیل پر سماعت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث کارروائی نہ ہوئی۔ عدالت نے وکلاء کو دلائل طلب کر رکھے تھا۔ جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کرنا تھی۔ مجرموں کو اے ٹی سی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔