Live Updates

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

پیر 30 جون 2025 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، دیر ، چترال ، سوات ، بونیر میں بارش کا امکان ہے ، مالاکنڈ ، بٹگرام ، شانگلہ ، کوہستان ، تورغر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور میں بھی بارش ہو گی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کرم ، خیبر ، اورکزئی ، کوہاٹ ، مہمند ، ہنگو، بنوں ، کرک ، لکی مروت میں بھی بارش متوقع ہے ، لکی مروت ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کے باعث دریائے کابل ، سوات اور پنجگوڑہ میں بارش کا خدشہ ، محکمہ موسمیات کے مطابق صوابی ، مردان ، مانسہرہ کوہسان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، وزیر ستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، گزشتہ روز سوات ، ایبٹ آباد ، چترال ، دیر میں بارش ہوئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات