ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی کی قیادت میں ٹنڈو محمد خان پولیس نے فلیگ مارچ

پیر 30 جون 2025 19:05

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی کی قیادت میں ٹنڈو محمد خان پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں ضلعی کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، متعلقہ افسران اور پولیس اہلکاروں سمیت ڈی ایس آر سندھ رینجرز افسران اور جوان شریک ہوئے۔فلیگ مارچ میں ٹنڈو محمد خان اور مختلف تھانوں کی 23 سے زائد پولیس موبالز، مددگار بیس کی ایگل موٹر بایکز، سندھ رینجرز کی موبالز نے حصہ لیا۔

فلیگ مارچ ایس ایس پی آفیس ٹنڈو محمد خان سے شروع ہو کر سٹی برج، مرتضی چوک، میر کا پڑ، مرکزی امام بارگاہ، مسجد علی، مسجد اقصی چوک، محلا نصیرآباد، ریلوے اسٹیشن، عید گاہ، لاکاٹ، میرپور بٹھورو روڈ، ایوبیہ بس اسٹاپ، ٹنڈو سائینداد سے ہوتے ہوئے واپس ایس ایس پی آفیس پر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نیکہا کہ فلیگ مارچ کے انعقاد کا مقصد عوام کو تحفظ کی یقین دہانی کروانا اور محرم الحرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام مجالس اور جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا.