جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام سندھ امن جرگہ زیر صدارت مولانا عبدالقیوم ہالیجوی منعقد

سندھ امن جرگہ میں ملکر امن امان کی بحالی اور قبائلی تکراروں کے خاتمے کے لیئے ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا

پیر 30 جون 2025 19:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام سندھ امن جرگہ زیر صدارت مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کے منعقد ہوا ،سندھ امن جرگہ کے آغاز میں جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے شرکاء سندھ امن جرگہ کو سندھ میں بدامنی اور لاقانونیت قبائلی تکرار کے موضوعات پر قبائلی عمائدین کو تفصیلی بریفننگ دی، سندھ امن جرگہ میں سردار ڈاکٹر محمد ابرہیم خان جتوئی، سردار تیغو خان تیغانی ،سردار طاھر امتیاز خان پھلپوٹو،سردار سکندر خان کاکیپوٹو ،سردار میر ظفر حسین سانگی،میر مظفر خان بروھی، سردار علی مردان گھنجو، سردار نیاز علی خان بھنگوار، سردار ضیاء الدین میتلو،سردار علی حسن خان ٹگڑ، سردار غوث بخش شر ،سردار مبین خان بلو،میر محمد خان کھوسو ،سائیں داد خان سولنگی،عزیز ظھیر خان گھمرو،سردار حسین بخش ناریجو،سردار لعل محمد خان پنھنوار،میر امیر علی خان جتوئی،آغا تیمور خان پٹھان ،میر شاہ زین خان بجارانی ،سردار ڈاکٹر غلام علی عباس خان چاچڑ ،ایڈووکیٹ نورالدین خان چوھان ،دیدار خان جتوئی ،ڈاکٹر طارق خان ساوند و دیگر قبائلی شخصیات شریک ہوئیں جرگے میں شریک تمام قبائلی سرداروں سے امن امان کے حوالے سے تجاویز لی گئی ، قائد سندہ علامہ راشد محمود سومرو نے جرگے میں شریک تمام قبائلی سرداروں کا شکریہ ادا کیا ، سندھ امن جرگہ میں ملکر امن امان کی بحالی اور قبائلی تکراروں کے خاتمے کے لیئے ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔