ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا مرکزی کمپنی باغ کا دورہ، عوامی تفریحی انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 30 جون 2025 19:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن(ر) محمد وسیم نے سرگودھا کے مرکزی کمپنی باغ کا دورہ کیا اور شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد کو ہدایت کی کہ باغ میں نصب جھولوں، فواروں اور بیٹھنے کی جگہوں وغیرہ کو حال میں فعال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے روشنی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، گھاس کی باقاعدہ کٹائی اور پھولوں و پودوں کی نگہداشت کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمپنی باغ جیسے عوامی مقامات شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی ذہنی آسودگی کے لیے اہم ہیں لہٰذا ان کے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) و چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :