محکمہ وائلڈلائف پنجاب کی کارروائی، جنگلی کبوتر غیرقانونی قبضہ میں رکھنے اور بٹیر کے غیرقانونی شکار پر 5ملزم گرفتار

پیر 30 جون 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی قبضہ و شکار کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجرز فیصل آبادریجن ڈاکٹر غلام رسول کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرز ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آبادنے جنگلی بٹیر کے ناجائز شکار پر 4شکاریوں کے چالان کرکے مقامی عدالت میں بھیج دئیے۔

ایسی ہی ایک کامیاب کوشش کے نتیجے میں وائلڈلائف رینجرز ملتان نے اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرمنور حسین نجمی کی سربراہی میں جنگلی کبوترو ں کو غیرقانونی قبضہ میں رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار 14زندہ جنگلی کبوتر برآمد کرلیے ملزم کاچالان کرکے اسے مبلغ 10ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ ضبط شدہ 14جنگلی پرندے جنگلی کبوتر قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے گئے ۔