جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کیلئے پارلیمان انتہائی اہم کردار کرتی ہے‘ملک ظہیر اقبال

ہم جمہوریت کے حامی اورپارلیمانی روایات کے پابند ہیں‘ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا بیان

پیر 30 جون 2025 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنٹرنے پارلیمان کے عالمی دن کے موقع پر خصو صی پیغام میں کہا ہے کہ جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کے لیے پارلیمان انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیانہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے حامی اورپارلیمانی روایات کے پابند ہیں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی اپوزیشن کے رویہ پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اختلاف رائے ہر ممبر کا حق ہے مگر ایوان کا تقدس سب پر مقدم ہے۔