شہید کانسٹیبل محمد عرفان کی برسی، پولیس کے دستہ کی قبر پر سلامی اور دعا

پیر 30 جون 2025 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) شہید کانسٹیبل محمد عرفان کی برسی،فیصل آباد پولیس کے دستہ کی قبر پر سلامی دی ، پھول چڑھائے اور دعا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرپولیس کے دستہ نے شہید کانسٹیبل محمد عرفان کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پرحاضری دی اورسلامی پیش کی ،قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔کانسٹیبل محمد عرفان نے دوران پولیس مقابلہ جام شہادت نوش کیاتھا۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے شہید کی فیملی میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :