فیصل آباد،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ، ایک خاتون شدید زخمی

پیر 30 جون 2025 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) فیصل آباد میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کھر ڑیانوالہ روڈ پر نزد چک نمبر 103 پھلائی والا کے ٹریفک حادثہ میں بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 55 سالہ فرزند علی ولد نور محمد موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ 60 سالہ سدرہ بی بی زوجہ محمد یوسف سکنہ 101 ر.ب کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔ نعش کو ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد انٹر لوپ چوکی پولیس کی موجودگی میں ورثا کے حوالے کر دیا۔