گلبرگ کے ایک گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

متوفی کی اہلیہ جھگڑے کے بعد ناراض ہو کر فیصل آباد چلی گئی تھی

پیر 30 جون 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)غالب مارکیٹ گلبرگ ایف بلاک کے ایک گھر سے شہری کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عبدالرحمن کے نام سے ہوئی،متوفی کا گزشتہ شب اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا جو ناراض ہو کر فیصل آباد چلی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کارروائی کے پیش نظر لاش کو مردہ خانے منتقلکر دیا گیا۔