ئ*کہوٹہ‘محرم الحرام میں امن وامان بر قرار رکھنے کیلئے کا روان امن کانفرنس کا انعقاد

پیر 30 جون 2025 21:30

+کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء)محرم الحرام میں امن وامان بر قرار رکھنے کیلئے کا روان امن کانفرنس کا انعقاد ، کانفر نس میں مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ضلعی امن کمیٹی ، ضلعی انتظامیہ ، مقامی انتظامیہ اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، پرو گرام ممبران امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی ،علامہ ظہو ر اعوان نقیبی ،صداقت حسین شا ہ کی زیر نگرانی منعقد ہوا ، پرو گرام میں ایس ایس پی صد ر راولپنڈی نبیل کھو کھر ، ڈی ایس پی کہوٹہ کلر افضل لو دھی ، ایس ایچ ائو تھانہ کہوٹہ سید زکا ء الحسن شاہ ، ایس ایچ ائوتھانہ کہوٹہ سید سبطین شا ہ ، سابق امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، بیر سٹر احمد صغیر راجا،سابق ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر ،علامہ قاضی جنید رشید ، حافظ محمد اقبال رضوی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر مقررین ایس ایس پی نبیل کھو کھر ، سٹی صد ر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، سابق ڈی ایس پی مرزا طاہر سکند ر ، علامہ قاضی جنید رشید ، حافظ محمد اقبال رضوی ،ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی ، ممتاز عالم دین علامہ ظہو ر اعوان ،بیرسٹر احمد صغیر راجا، سابق وائس چیرمین ملک غلام مرتضی ، صاحبزادہ سید عطا اللہ شا ہ بخاری ، صا حبزادہ عثمان غنی ، علامہ شیخ محمد قاسم ایو ب ، علامہ خالد محمو د عباسی ، رضا المصطفی ، صاحبزادہ قاضی عبد الشکو ر الہی، کو ثر عباسی ، شوکت حسین جعفر ی ، زاہد عباس کاظمی ، علامہ مفتی ذیشان ، حاجی عبد المجید ، یاسر مغل ، عامر بشیر ، راجہ محمد ازرم کلر سیداں ، قاسم نقو ی ، علامہ ادریس ہاشمی ، علامہ زکیر صابری ، ہاشم ظہو ر اعوان ، راجہ خورشید عالم ، ملک غلام نبی سمیت دیگر افراد نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہاکہ دین اسلام ہمیں بھائی چارے پیار محبت کا درس دیتا ہے ، محرم الحرام سارے مسلمانوں کا ہے ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے پیار محبت کا درس دیا جائے ، کہوٹہ امن کاگہوارہ ہے ، اور اسکے امن کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ، انہوں نے قاری عثمان عثمانی اور علامہ ظہو راعوان نقیبی کو شاندار کانفر س منعقد کروانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ہم سب مسلمان ہیں ہمارے دشمن کافر ہیں ہمیں ان سے بچنا ہوگا ، تقریب کے آخر میں امن ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔