جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس

اے روز کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کے واقعات ،مصور خان کاکڑ کی قتل عام پر تشویش کا اظہار شہری محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،مولانا حافظ حسین احمد شرودی

پیر 30 جون 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی منعقد ہوا اجلاس میں اے روز کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کے واقعات مصور خان کاکڑ کی قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا 9 جولائی بروز بدھ بوقت تین بجے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے امراء ونظماء کا اہم نمائندہ اجلاس طلب کر لیا گیا اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا سعید احمد مولانا حاجی محمد عسی مولانا مفتی نیک محمد حاجی قاسم خان خلجی میر سرفراز خان شاہوانی ایڈوکیٹ حافظ مجیب الرحمان ملا خیل مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا حاجی عبدالملک بڑیچ مولانا علی جان مولانا مفتی محمد روزی خان بادیزی مولانا مفتی جان محمد اللہ دوست ایڈوکیٹ نغمت افغان اختر جان مری حافظ رحمن گل مولانا حافظ احمد جان مولانا عبدالمجید ساسولی امین جان رند ٹکڑی محمد جان لانگو مولانا محمد اسلم بازی عبدالباری شہزاد حافظ حبیب الرحمن نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد پر تمام مسلمانوں کو خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے اس پیغام میں جہاں محرم کے تقدس اور اسلامی تاریخ میں اس ماہ کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے، وہیں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے انہوں نے کہا محرم الحرام اسلامی تاریخ کا ایک اہم اور مقدس مہینہ ہے جو ہمیں دین اسلام کی سربلندی اور حق و باطل کی کشمکش میں دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کی کربلا میں دی جانے والی قربانیاں رہتی دنیا تک ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان قربانیوں نے ہمیں صبر، استقامت، اور حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

کسی بھی ایسی سرگرمی سے گریز کیا جائے جو بدامنی کا باعث بن سکے یا فرقہ واریت کو ہوا دے۔ علمائے کرام اور عوام الناس پر لازم ہے کہ وہ فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو معاشرے میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محرم الحرام کے دوران بعض ایسی چیزیں یا توہمات بھی رواج پا گئی ہیں جن کا شریعت مطہرہ میں کوئی اصل یا حوالہ نہیں ملتا۔

ان رسومات اور بدعات سے اجتناب کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ اس ماہ کی حقیقی فضیلت اور تقدس برقرار رہے۔ ہمیں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے طرز عمل پر گامزن رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ محرم الحرام ہمیں ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔

اس ماہ میں ہمیں ان قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم دین اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں گے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مبارک مہینے کی برکات سے مالا مال فرمائے اور ملک میں امن و امان قائم رکھے اجلاس میں تبلیغی جماعت کے صوبائی امیر ڈاکٹر روح اللہ مرحوم شہداء سوات، ڑوب کے درجات بلندی اور جمعیت علماء اسلام ضلع کویٹہ کے بزرگ رہنما مولانا محمد ساسولی کی صحت، یابی کیلئے دعا کی گئی۔