واپڈا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے ،عوام مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ،سردار یعقوب خان ناصر

پیر 30 جون 2025 22:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے لورالائی اور ڈویژن کے دیگر اضلاع میں کیسکو کے ناروا بجلی لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر واپڈا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے اسوقت عوام شدید گرمی اور لو میں تکلیف اور مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پورا حلقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ہسپتالوں میں بجلی کی عدم فراہمی سے مریضوں کو تکلیف ہے جبکہ عوام گرمی سے بدحال تو ہیں دوسرے جانب عوام کو پانی کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے عوام کو گرمی اور پیاس سے بچانے کیلئے واپڈا فوری طور پر ایک ایسا شیڈول تشکیل دیں جسکی وجہ سے عوام کو مناسب وقت میں بجلی کی بلاتعطل ترسیل ممکن ہو انہو ں نے کہا کہ جون میں واپڈا ریکوری کرنے کی مہم کے دوران عوام کو عزاب میں نہ ڈالیں عوام بھی اپنے زمہ بجلی کے بلز کی ادائیگی ممکن بنا ئیں تاکہ کیسکو کو کوئی بہانا نہ ملے انہوں نے کہا کہ عوام کا منتخب نمائندہ ہوں اور تمام بنیادی مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں میں عوامی مسائل سے کسی بھی طرع چشم پوشی اختیار نہیں کرسکتا اگر کیسکو نے عوام کو بجلی کی فراہمی میں سہولت فراہم نہ کی تو اعلی سطح پر اس لاپرواہی کے خلاف فوری ایکشن لونگا۔