ٍاشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنیکا ڈرافٹ اخباری صنعت کیخلاف معاشی جارحیت ہے،ایکشن کمیٹی

پیر 30 جون 2025 22:15

%کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء)ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 58 ویں روز بھی جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ بلوچستان کا پرنٹ میڈیا آج اپنے حقوق۔توجہ۔

(جاری ہے)

اور بقاء کیلئے سراپا احتجاج ہے بہ جنبش قلم پوری صنعت کو بند کرنیکی کوششیں کی جارہی ہیں غیرمساوی رویہ کی وجہ سے بلوچستان کے اخبارات و جرائد پہلے ہی شدید مالی دبائو میں رہے ہیں اور اب حکومت کی جانب ست اشتہارات کو مکمل طور پر BPPRA پر منتقل کرنیکی کوششوں سے پوری اخباری صنعت میں تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ اقدامات زمینی حقائق کے برعکس کرنیکی کوشش کی جارہی ہے جو نا صرف معاشی قتل بلکہ انسانی حقوق کیخلاف بھی جارحیت تصور کی جارہی ہے۔

علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کا ڈرافٹ واپس نہیں لیاجاتا احتجاجی کیمپ اور اخباری صنعت کی بقاء کی تحریکنجارینرہینگی۔