ض*خانہ بدوش سندھیوں کے جھگیوں میں آگ لگانا سازش کے سوا کچھ نہیں،پشتونخوامیپ

پیر 30 جون 2025 23:15

Uچمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے جاری کردہ بیان میں تحصیل سٹی میں گزشتہ دنوں گرمیوں کے موسم میں سندھ سے آئے ہوئے خانہ بدوش کے جھگیوں میں دانستہ آگ لگانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے پشتون قبائلی روایات کے خلاف قرار دیا،خانہ بدوش سندھی یہاں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اور چمن کے تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں،ہمارے مہمان ہونے کے ناطے ان کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بنتی ہے اور ان کو وہ تمام شہری حقوق حاصل ہیں جو یہاں کے باشندوں کو حاصل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلوے اراضی پر قائم ان جھگیوں کو ارادتاً ختم کرکے اراضی پر قبضہ جمانے کی کوشش ہے جس کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خانہ بدوش سندھیوں کے جھگیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور آگ لگنے کی وجہ سے جتنا نقصان ہواہے ان کا فوری ازالہ کیا جائے،علاوہ ازیں ان لوگوں کی آڑ میں دیگر غیر لوگ اگر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو ضروری ہے کہ ان لوگوں کی متعلقہ تھانہ میں رجسٹریشن کی جائے تاکہ وہ باعزت شہری کی طرح زندگی گذار سکیں اور ان کو سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ اینٹی سوشل عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔