یو اے ای مئی 2025 میں جاپان کا سب سے بڑا خام تیل فراہم کرنے والا ملک قرار

منگل 1 جولائی 2025 11:00

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات مئی 2025 میں جاپان کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات مئی 2025 کے دوران جاپان کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا، جس نے 30.42 ملین بیرل خام تیل ٹوکیو کو برآمد کیا۔

(جاری ہے)

جاپان کی وزارتِ معیشت، تجارت و صنعت کے ادارہ برائے قدرتی وسائل و توانائی کی رپورٹ کے مطابق، یہ مقدار جاپان کی ماہانہ خام تیل کی مجموعی درآمدات کا 40.8 فیصد رہی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جاپان نے مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر 74.61 ملین بیرل خام تیل درآمد کیا، جن میں سے عرب ممالک سے حاصل کردہ تیل کا تناسب 90.9 فیصد رہا، جو 67.81 ملین بیرل کے برابر ہے۔