لاہورپولیس گارڈ کی شہیدکانسٹیبل شبیر احمد کی قبر پر حاضری\

منگل 1 جولائی 2025 12:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) لاہورپولیس کی گارڈ نے شہیدکانسٹیبل شبیر احمد کی17ویں برسی کے موقع پر قبر پر حاضری دی ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی لحد کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شبیر احمد یکم جولائی2008 میں اشتہاری ڈاکووں کے خلاف کارروائی کے دوران شہادت کے منصب پر فائز ہوئے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر کہا ہے کہ شہدائے پولیس کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہیں، فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے محکمہ پولیس کی شان ہیں، محکمہ پولیس شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :