کندھے میں تکلیف، شاداب خان کی انگلینڈ میں رواں ہفتے سرجری کا امکان

سرجری کے بعد شاداب خان تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں : ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 جولائی 2025 11:55

کندھے میں تکلیف، شاداب خان کی انگلینڈ میں رواں ہفتے سرجری کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم جولائی 2025ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ان کی انگلینڈ میں رواں ہفتے میں سرجری کا بھی امکان ہے ۔ 
ذرائع کے مطابق شاداب خان کو دائیں کندھے میں تکلیف ہے جس پر ڈاکٹرز نے نائب کپتان کو سرجری تجویز کی ہے۔ 
سرجری کے بعد شاداب خان تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاداب خان نہیں کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ تینوں ٹی ٹونٹی میچز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجے ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔
سیریز کا افتتاحی میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 22 اور 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
دونوں فریقوں کا آخری بار مئی میں T20I سیریز میں آمنا سامنا ہوا تھا جہاں پاکستان نے گھر پر 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔