دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن جوش وجذبہ سے منایا گیا

پیر 18 اگست 2025 23:19

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن جوش وجذبہ سے منایا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن جوش وجذبہ سے منایا گیا۔تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدر اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا گیا ہے اس دن ملک بھر میں تھروبال کینمائشی مقابلے منعقد کروائے گئے۔

اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو پہلے ہی ہدایات جاری کر رکھی تھیں۔ نمائشی مقابلے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، مظفرآباد، گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد ہوئے۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔