لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 4.4شدت کا زلزلہ

عوام میں خوف وہراس ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

منگل 1 جولائی 2025 16:10

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 4.4شدت کا زلزلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 4.4شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے شدت 4.4 جبکہ گہرائی 14ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ محور لاہورسی25کلومیٹر دور تھا، لاہور میں زلزلے کی گہرائی ساڑھے 14کلومیٹر زیر زمین بتائی جا رہی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے قصور ،اوکاڑہ، شیخوپورہ ،گجرات ،صفدر آباد،ننکانہ صاحب میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔پی ڈی ایم اے کوپنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلہ بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے ،اس زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7الرٹ ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :