Live Updates

غزہ کی جنگ اختتام کے قریب پہنچ چکی ہے ، اسرائیلی وزیردفاع

ہم اب غزہ میں آپریشن کے خاتمے کے قریب پہنچ رہے ہیں،یسرائیل کاتز

منگل 1 جولائی 2025 16:16

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ اپنے اختتامی مراحل کے قریب پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں کاتز نے کہا کہ ہم اب غزہ میں آپریشن کے خاتمے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔کاتز نے ایک بار پھر اس تنازع میں اسرائیل کے مقاصد کی تصدیق کی، جن میں تمام قیدیوں کی رہائی اور حماس تنظیم کی شکست شامل ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات