بنوں میں سی ٹی ڈی سے جھڑپ میں مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

منگل 1 جولائی 2025 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) بنوں میں سی ٹی ڈی سے جھڑپ میں مطلوب 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد پولیس اور فورسز کو کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بنوں میں پولیس کے ساتھ مشترکہ اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالنے کی بجائے فائرنگ کردی، اس صورتحال میں جوابی کارروائی میں دہشتگرد حسین احمد ساکن ڈومیل بنوں اور انعام تورو عرف جہاد یار ساکن دتہ خیل وزیرستان اپنے انجام کو پہنچ گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی سے جھڑپ میں مطلوب 2دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جن کا تعلق کالعدم گل بہادر گروپ سے ہے۔