کے ڈی اے کا ناران جلکھڈ روڈ پر دریائے کنہار کے کنارے اور درمیان میں موجود خشک پٹیوں کو ختم کرنے کا عمل جاری

منگل 1 جولائی 2025 16:35

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی ٹیم کا ناران جلکھڈ روڈ پر دریائے کنہار کے کنارے اور درمیان میں موجود خشک پٹیوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ وہ مقامات ہیں جہاں سیاح بآسانی پہنچ کر بیٹھتے ہیں، فوٹوگرافی اور سیلفیاں بناتے ہیں جبکہ بعض اوقات ناشتہ بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مون سون کی بارشوں کے دوران پانی کی سطح بلند ہونے سے ان خشک پٹیوں پر موجودگی خطرناک ہو سکتی ہے، کسی بھی ممکنہ حادثہ اور سوات جیسے سانحہ سے بچاوکے پیش نظر ان جگہوں کو ہٹایا جا رہا ہے تاکہ سیاحوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے انہیں استعمال نہ کیا جا سکے۔

قبل ازیں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل شبیر خان نے وادی کاغان میں مختلف مقامات پر دریائے کنہار کے کناروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کے ڈی اے کی پیٹرولنگ ٹیموں سے ملاقات کر کے انہیں مزید ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سیاحوں سے ملاقات کے دوران دریائے کنہار اور برساتی ندی نالوں سے دور رہنے کی تلقین کی تاکہ مون سون بارشوں کے دوران اچانک آنے والے سیلاب اور طغیانی سے کسی ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :