کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی دوران علاج دم توڑ گیا

منگل 1 جولائی 2025 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

چھیپا حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس میں موٹر سائیکل سوار 30 سالہ نزاکت شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔