بھارت میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

منگل 1 جولائی 2025 16:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا منگل کو ضلع ویردھونگر کے ایک گاؤں میں واقع فیکٹری میں ہوا،جس کے باعث فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں6 افراد ہلاک ہو گئے جن کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور ریلیف آپریشن تاحال جاری ہے اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پٹاخہ بنانے والے یونٹ میں منگل کو ہونے والا دھماکہ جنوبی بھارت میں لگاتار 2 دنوں میں دوسرا دھماکہ تھا، گزشتہ روز جنوبی ریاست تلنگانہ میں دوا ساز یونٹ میں دھماکا ہوا،جس میں اموات بڑھ کر 35 ہو گئی ہیں۔